گلوبل ویب سائٹ جامعۃ المدینہ میں خوش آمدید الحاق شدہ (کنزالمدارس بورڈ)
تاریخ : 2024-06-28

جامعۃ المدینہ کا آغاز

امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی علم دوستی اور اشاعتِ علمِ دین کی تڑپ کے نتیجے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام جامعۃ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ ۱۹۹۵ء میں نیوکراچی کے علاقے مدرسۃ المدینہ گودھرا کالونی باب المدینہ کراچی کی دوسری منزل میں کھولی گئی ۔ جہاں تین اساتذہ کرام نے اسلامی بھائیوں کو درسِ نظامی پڑھانا شروع کیا ۔ اس جامعۃالمدینہ کو قائم ہوئے دویا تین برس ہوئے تھے کہ جامعۃالمدینہ کی عمارت علم کے پیاسے اسلامی بھائیوں کی کثرت کی وجہ سے ناکافی ہوگئی چنانچہ اس جامعۃ المدینہ کو ۱۹۹۸ء میں گلستان جوہر مسجد فیضانِ عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پڑوس میں وسیع عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسی دوران سبز مارکیٹ (شومارکیٹ) باب المدینہ کراچی میں بھی شام کے اوقات میں جامعۃ المدینہ کا آغاز ہو چکا تھا ۔ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی حصولِ علم دین کی بھر پور ترغیب کے نتیجے میں جہاں لاکھوں عاشقانِ رسول ،راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والےدعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں کے مسافر بنے وہیں کثیر تعداد نے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ علمِ دین کے حصول کے لئے جامعۃ المدینہ کا بھی رخ کیا ۔یوں دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں جامعۃ المدینہ کی مزید شاخیں کھلتی چلی گئیں ۔ اس وقت جامعۃ المدینہ کی دنیا بھر میں سینکڑوں شاخیں قائم ہوچکی ہیں پاکستان، ہند ، نیپال، بنگلہ دیش، یوکے ، ساؤتھ افریقہ، سی لنکا، موزمبیق، کینیا ،موریشش ، ہزاروں طلباء علم دین حاصل کررہے ہیں اور اب تک ہزاروں طلبا فارغ التحصیل ہوچکے ہیں